پاکستان

وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات سیاسی صورتحال پر غور

وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات سیاسی صورتحال پر غور

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق اور وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا، ملاقات میں پارٹی امور پر پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی انتخابات پر بھی تینوں بڑوں کے مابین مشاورت ہوئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے