صحت

انسان کے دماغ کو طاقتور بنانے والی غذائیں کون سی ہیں

انسان کے دماغ کو طاقتور بنانے والی غذائیں کون سی ہیں

انسان جو کچھ بھی کھاتا ہے اس کا اثر اس کے جسم پر ہوتا ہے، اسی لیے ہمیشہ زور دیا جاتا ہے کہ صحیح غذا کا انتخاب کیا جائے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ دل اور ہڈیوں کو مضبوط کرنے والی غذاوں پر تو خاص توجہ دیتے ہیں لیکن جسم کے تمام اعضا کو کنٹرول اور احکامات دینے والے دماغ کی صحت کے بارے میں بھول جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسان کو دماغ کو بھی اسی طرح اہمیت دینی چاہیے جیسے کہ وہ اپنے دل، آنکھوں اور دیگر اعضا کو دیتا ہے۔ ماہرین کا بتانا ہے کہ گندم، انڈے کی زردی اور بادام انسان کے دماغ کے لیے بہت ہی مفید ہوتے ہیں جبکہ پھلوں میں ناشپاتی اور کینو بھی انسان کے دماغ کو بہت طاقت فراہم کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے