گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں اونچی اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر کی پرواز آج بھی جاری ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 57 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 261 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق بازار میں ڈالر بیچنے والے 259 روپیمانگ رہے ہیں۔ انٹر ببنک میں 2 دنوں میں ڈالر 30 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے ان 2 دنوں میں پاکستان کے قرضوں میں 3800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 265 روپے کا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 24 روپے 11 پیسے بڑھ کر 255 روپے کا ہو گیا ۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔