صومالیہ میں امریکی فورسز کے آپریشن میں سینئر داعش کمانڈر 10 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر صومالیہ میں آپریشن رواں ہفتے کیا گیا۔ امریکی فورسز کی کارروائی میں داعش کا سینئر کمانڈر بلال ال سوڈانی ہلاک ہوگیا۔