کھیل

رکٹر وہاب ریاض نے سیاست میں قدم رکھ دیا

رکٹر وہاب ریاض نے سیاست میں قدم رکھ دیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی سیاست میں قدم رکھ دیا۔ کرکٹر پنجاب کی نگران کابینہ میں وزرات کھیل کی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاہم وہاب ریاض ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کیلیے ڈھاکہ میں موجود ہیں۔ اس لیے انکے بھائی احسن ریاض نے وہاب کے نگران کابینہ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی ہے۔ احسن ریاض کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کی مصروفیات کی وجہ سے بھائی نگران وزیر کا حلف نہیں اٹھا سکے، وہ جلد واپس آکر حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں قومی فاسٹ بولر کو اسپورٹس منسٹری دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے