تجارت

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 7000 روپے کا بڑا اضافہ

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 7000 روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھا 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا 6000 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا دام 6 ڈالر کم ہوکر 1936 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے