ایریزونا: یوٹیوب نے بالخصوص امریکی طلبا و طالبات کو کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے لیے اسٹڈی ہال کے نام سے ایک منظم پروگرام شروع کیا ہے۔ یوٹیوب ایپ میں موجود لاتعداد موضوعات پر اب کالج کریڈٹس حاصل کیے جا سکیں گے جس کے لیے کچھ فیس ادا کرنا ہوگی۔ یوٹویوب کے اس شعبے کو تعلیمی ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے یعنی اسٹڈی ہال کی بدولت بیانیہ ویڈیو، کورس تفصیلات اور اس کے تمام ضروری اجزا شامل کیے گئے ہیں جو اصل کورس کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس طرح طلبا و طالبات گھر بیٹھے آن لائن تعلیمی کریڈٹس حاصل کر سکیں گے۔ اسٹڈی ہال ایک نیا طریقہ ہے جو کالج کی تعلیم آسان اور کم خرچ بنانے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
یوٹیوب نے تعلیم مکمل کرنے کے لیے اسٹڈی ہال کی سہولت پیش کردی
- by web desk
- جنوری 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1330 Views
- 2 سال ago