تازہ ترین

میرے قتل کا پلان سی تیار زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے عمران خان

میرے قتل کا پلان سی تیار زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ مجھے قتل کرنے کے لیے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کیلیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔ زمان پارک لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب پلان سی بنا ہے جس کے پیچھے آصف زرداری ہے، آصف زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو مجھے قتل کرانے کیلیے پیسے دیے اور سہولت کاری کیلیے پیسہ لگایا، اس سازش میں سہولت کار طاقت ور ایجنسیوں کے لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ میرے خلاف اگلی واردات کرنے والے ہیں جس کی آج ہی قوم کو خبر دے رہا ہوں، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور مجھے کسی کا خوف نہیں، میں ہر صورت انتخابی مہم پر نکلوں گا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے