صحت

کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے

کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے

تہران: سائنسدانوں نے اروما تھراپی (معالجاتی خوشبویات) کی اہمیت پر تحقیق کے بعد کہا ہے کہ دفاتر اور مصروف کاروباری جگہوں پر اگر تنا کا سامنا ہو تو ایک سادہ نسخہ آزما کر مزاج بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے دفتر میں گلاب کے عطر کی ایک شیشی رکھنا ہوگی۔ اس ضمن میں مصروف ترین ہسپتالوں میں کام کرنے والے نرسوں کے گلے میں عطر والے لاکٹ پہنائے گئے جس سے گلاب کی خوشبو کے بخارات ان کی ناک تک پہنچ رہے تھے۔ عطر والا ہار پہننے والی نرسوں نے بتایا کہ کام کے دوران کا ذہنی تنا کم ہوکر صرف دسویں حصے کے برابر رہ گیا۔ عطرکو جتنا سونگھا گیا ان کا اسٹریس اتنا ہی کم ہونا شروع ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے