صحت

سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار بچے اور بزرگ زیادہ متاثر

سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار بچے اور بزرگ زیادہ متاثر

کراچی: شہر میں خشک، سرد اور گرد آلود ہوائیں چلتے ہی شہری بلخصوص بچے اور بزرگ موسمی بخار میں مبتلا ہونے لگے ہیں جس کے باعث سرکاری اور نجی اسپتالوں میں نزلا، کھانسی، نمونیا اور سانس کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں 25 فیصد مریض موسمی بخار کی شکایت کے ساتھ اسپتال آرہے ہیں جبکہ اسپتال میں 10سے 15 فیصد اضافہ ایسے مریضوں میں ہوا ہے جن کو پہلے سے سانس کا مرض یا کولڈ الرجی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار ہفتوں سے کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت کم ہوتا ہے،جس کی وجہ سے اسکول جانے والے بچے نزلا، زکام، کھانسی اور موسمی بخار میں مبتلا ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے