شکاگو: جامعہ شکاگو کے ماہرین نے سالماتی سطح پر کام کرنے والا ایک ایسا تعمیراتی مٹیریئل بنایا ہے جو موسم گرم اور سرد ہونے کی وجہ سے رنگ بدل کر یا تو گرمی جذب کرے گا یا پھر حرارت خارج کرے گا۔ گرم دنوں میں یہ عمارت پر پڑنے والی 92 فیصد حرارت خارج کرکے ہوا میں لوٹادے گاجس سے عمارت نہ صرف ٹھنڈی رہے گی بلکہ ایئرکنڈیشنڈ کا بل بھی کم آئے گا۔ دوسری جانب سرد موسم میں یہ اطراف کی حرارت کی صرف 7 فیصد مقدار ہی جمع کرسکیگا تاہم اس سے بلڈنگ کو گرم رکھنے میں کچھ نہ کچھ مدد ضرور ملے گی۔ جامعہ میں سالماتی انجینئرنگ کے نائب پروفیسر پو چن سو اور ان کے ساتھیوں نے یہ کم خرچ اور مثر مٹیریئل بنایا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
رنگ بدل کرعمارتوں کو گرم یا سرد رکھنے والا انقلابی مٹیریئل
- by web desk
- جنوری 28, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1270 Views
- 2 سال ago