کھیل

ڈالر بے قابو پاکستانی کرکٹرز کی تجوریاں مزید بھر گئیں

ڈالر بے قابو پاکستانی کرکٹرز کی تجوریاں مزید بھر گئیں

کراچی: ڈالرریٹ بے قابو ہونے سے پاکستانی کرکٹرز کی تجوریاں مزید بھر گئیں جب کہ پی ایس ایل کے معاوضوں میں بیٹھے بٹھائے اضافہ ہو گیا۔ پاکستان سپر لیگ کاآٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہو گا،گذشتہ کچھ عرصے سے ملک میں ڈالر کا ریٹ مسلسل بڑھتے چلے جا رہا ہے، اس کا اثر کرکٹ پر بھی پڑنے لگا، پی سی بی کو یقین ہے کہ اسے ایونٹ میں ڈالرز کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اس حوالے سے حکومت سے یقین دہانی بھی لی جا چکی، البتہ فرنچائزز کو خسارے کا سامنا ہے۔ پی ایس ایل میں پلاٹینیم کرکٹرز کی فیس ایک لاکھ 70 ہزار سے ایک لاکھ30 ہزار ڈالر تک ہے، ڈائمنڈ کو85 سے60 ہزار جبکہ گولڈ کو 50سے 40 ہزار ڈالرز دیے جاتے ہیں، سلور پلیئرز25 سے15 ہزار جبکہ ایمرجنگ ساڑھے 7 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے