واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس نے ایک دلچسپ واقعے میں سافٹ ویئر سے تیار کردہ تقریر کانگریس اجلاس میں پڑھی جس پر عوام نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکی رکن کانگریس اور ڈیموکریٹس سیتعلق تعلق رکھنے والے نمائیندے جیک آکن کلوس نے بدھ کے روز کانگریس ایوان میں آن لائن چیٹ بوٹ اور سافٹ ویئر چیٹ جی پی ٹی سے تیارکردہ ایک مختصر تقریر پڑھی ہے جو غالبا کسی کانگریس رکن کی جانب سے غیرانسان کی جانب سے تحریر کردہ پہلا اظہار بھی ہے۔ جیک نے بتایا کہ انہوں نے جیٹ جی پی ٹی سے کہا کہ وہ 100 الفاظ کی ایک تقریر لکھے جو ایوانِ نمائیندگانِ کے فلور پرقانون سازی کے متعلق پیش کی جائے گی۔ تاہم جیک نے اس تقریر میں کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں واضح رہے کہ یہ تقریر قانون سازی کے تحت ایک بل کے موقع پر کی گئی تھی۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
- by web desk
- جنوری 28, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1320 Views
- 2 سال ago