تجارت

روپے کی تاریخی بے قدری کم شرح نمو ہوش ربا مہنگائی کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا

روپے کی تاریخی بے قدری کم شرح نمو ہوش ربا مہنگائی کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا

کراچی: پاکستان کی کرنسی نے گزشتہ دو دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر کا 12 فیصد کھو دیا، کمزور کرنسی کی وجہ سے انتہائی افراط زر کا خدشہ ہے اور اس سال اقتصادی ترقی کی شرح منفی 1 فیصد تک گر جانے کا خطرہ بھی سروں پر منڈلا رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں زبردست گراوٹ سسٹم میں گرین بیک کی طلب اور رسد کے درمیان وسیع فرق کی وجہ سے ہے۔ درآمدات پر چلنے والی معیشت میں ڈالر کی زیادہ مانگ کے مقابلے میں سپلائی نمایاں طور پر کم ہے۔ طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے مرکزی بینک کے پاس انٹربینک مارکیٹ میں داخل کرنے کے لیے ڈالرز موجود نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے