اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیموں میں 35، 35 روپے اضافہ کردیا جس کا اطلاق فی الفور کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خرانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے سے زائد اضافے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی تاہم حکومت نے کوشش کی ہے کہ عوام پر کم از کم بوجھ منتقل کیا جائے۔