انٹرٹینمنٹ

فلم پٹھان کے گانے کی عربی میں بھی دھوم

فلم پٹھان کے گانے کی عربی میں بھی دھوم

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ٹائٹل سانگ نے عربی میں بھی دھوم مچادی، سننے والوں نے گانے سے خوب لطف اٹھایا۔ فلم پٹھان ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ہے، اس وقت شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر راج کر رہے ہیں۔ فلم نے ریلیز کے بعد تین روز کے اندر 313 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔ کنگ خان کے دیوانوں نے سنیما ہالز کو ہی ڈانس فلور بنادیا ہے، سوشل میڈیا پر فلم کے گانوں کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم سے کنگ خان کی چار سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان نے ہندی فلموں کا سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا جو کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے قبل آئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے