علاقائی

مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری

مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری

راولپنڈی: ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ساڑھے 8 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اگلے 6 گھنٹوں میں مزید برفباری متوقع ہے۔ برفباری کے دوران قدآور درخت سڑک پر آگرا جس کے باعث ٹریفک کو روک دیا گیا۔ مری انتظامیہ اور مقامی افراد درخت کو کاٹ کر ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب، ٹریفک پولیس مری کی جانب سے دوران برفباری مری آنے والے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر نے ہدایت کی ہے کہ مری جانے سے پہلے موسمی حالات سے آگاہی حاصل کر کے سفر کا آغاز کریں، دوران برفباری مری آنے والے سیاح مکینکلی طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں اور منفی ٹمپریچر ہونے کی وجہ سے گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکیوڈ کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔