انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ کی تعریف پر ٹرول کرنے والوں کو انوشے اشرف کا کرارا جواب

شاہ رخ کی تعریف پر ٹرول کرنے والوں کو انوشے اشرف کا کرارا جواب

کراچی: پاکستانی فنکارہ انوشے اشرف نے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی تعریف پر ٹرول کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔ فلم پٹھان کی ریکارڈ توڑ کامیابی پر انوشے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بالی وڈ کنگ کو یونیورسل اسٹار قرار دیا تھا۔ اداکارہ کی پوسٹ ایک شوبز میگزین کے انسٹاگرام پیج پر شیئر ہوئی جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انوشے کو ٹرول کیا اور اسے فین گرل موومنٹ قرار دیا۔ انوشے اشرف اس ٹرول پر خاموش نہیں رہیں اور انہوں نے جواب میں پوسٹ لکھی کہ میں اپنی وال پر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہوں لیکن یہاں کے کمنٹ سیکشن میں لوگ بڑے شاندار ہیں جو کوئی رائے نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ لوگ سمجھتے ہیں میں خان کی تعریف اس لئے کی کہ میں نوٹس میں آنا چاہتی تھیں حالانکہ نوٹس میں آنے کے بہت سارے طریقے موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے