سان ہوزے، کیلیفورنیا: مصنوعی ذہانت کی مدد سے پہلی مرتبہ ایک مفید پروٹین بنانے کو کہا گیا جو خطرناک بیکٹیریا کو تباہ کرسکے ۔ اس طرح سافٹویئر سے ڈیزائن کردہ پروٹین تجربہ گاہ میں بناکر جب اسے آزمایا گیا تو اس نے کئی بیکٹیریا کو کامیابی سے تباہ کردیا۔ یہ کام ڈاکٹر علی مدنی کی نگرانی میں ہوا ہے جنہوں نے امریکہ سے پی ایچ ڈی کے بعد پروفلوئنٹ نامی بایوٹیکنالوجی کمپنی قائم کی ہے۔ انہوں نے آرٹفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے ایک دونہیں بلکہ لاکھوں نئے پروٹین بنائے ہیں اور یہ بالکل بنیاد سے ڈیزائن کئے گئے تھے۔ ان میں سے کچھ پروٹین کے خواص دیکھتے ہوئے انہوں نے اسے تیار کرکے حقیقی ماحول میں آزمایا۔ واضح رہے کہ متن (ٹیکسٹ) لکھنے والا ایک اے آئی پروگرام پروجین ہے جو عین پروٹین والے سافٹ ویئر کی طرح کام کرتا ہے۔