نئی دہلی: کووڈ ویکسین کی دوڑ میں کئی ممالک شامل ہیں اور اب بھارت نے ناک میں قطرے ٹپکانے والی ویکسین بنائی ہے جو سانس کی نالیوں میں پہنچ کر اضافی (امنیاتی) تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اس سے قبل ستمبر 2022 میں چین نے بھی سانس کے ذریعے بدن میں پہنچانے والی ویکسین بنائی تھی جسے ایک اسپرے میں ڈھالا گیا تھا۔ اسے بنانے والے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ یہ ناک کے اندرونی پرتوں اور سانس کی گزرگاہوں میں جذب ہوکر مزید تحفظ اور امنیاتی قوت فراہم کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کووڈ وائرس اسی جگہ سے زیادہ حملہ آور ہوتا ہے۔ نومبر2022 میں بھارتی ریگولیٹری اداروں نے اس نئی ویکسین کی منظوری دی ہے جسے انکوویک (iNCOVACC) کا نام دیا گیا ہے، جو حقیقت میں ایک بوسٹر ڈوز ہے۔