پاکستان تازہ ترین

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کیس میں عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا۔ عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان پر فرد جرم آئندہ سماعت میں 7 فروری کوعائد کی جائے گی۔ عدالت نے عمران کو ذاتی پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے