دنیا

سعودی عرب 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت

سعودی عرب 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت

ریاض: سعودی عرب نے اسٹاپ اوور مسافروں کو 4 روز کے لیے عمرے یا سیاحت کے لیے مفت ٹرانزٹ ویزے پر داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سیاحت کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ افراد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے مفت ٹرانزٹ ویزا سروس شروع کی گئی ہے۔ یہ سہولت سعودیہ ایئر لائنز اور فلائناس کے اسٹاپ اوور مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔ یہ ٹرانزٹ ویزہ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا جس کی میعاد 3 ماہ ہوگی۔ اس ویزے کے حامل اسٹاپ اوور مسافر 96 گھنٹے تک سعودی عرب میں قیام، طعام اور گھوم پھر بھی سکیں گے۔ علاوہ ازیں ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے اسٹاپ اوور زائرین کو اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے 24، 48، 72 اور 96 گھنٹے کے سفری پروگرام کی پیشکش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے