کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کی اس تبدیل شدہ قسم واقعہ رونما ہوا ہے جو اس سے قبل چین میں لوگوں کو بڑے پیمانے پر متاثر کرچکا ہے۔ ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسِس سیوابستہ ماہرین نے کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ (جینیاتی طور پر تبدیل شدہ وائرس) کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔ واضح رہے کہ اس کا نام بی ایف 7 رکھا گیا تھا جو پہلے ہی چین میں بڑے پیمانے پر متاثرکرچکا ہے اور اب بھی وہاں موجود ہے۔ ماہرین نے اس نئے ویریئنٹ کی جینیاتی سیکوئینسنگ کی تصدیق کی ہے۔ اس طرح یہ پاکستان میں رونما یا پہنچنے والا بی ایف سیون کا پہلا کیس بھی ہے۔ ڈا یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر پروفیسر سعید خاں نے کہا ہے کہ ان کی جدید تجربہ گاہ میں نت نئے ویریئنٹ کی مسلسل سیکویئنسنگ کی جاتی ہے۔