تجارت

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار روپے کی سطح پر آگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3000 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 205000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 175754 روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے