صحت

ہفتے میں ایک سے تین انڈے کھانا قلبی مرض کے خطرات کم کرتا ہے تحقیق

ہفتے میں ایک سے تین انڈے کھانا قلبی مرض کے خطرات کم کرتا ہے تحقیق

ایتھنز: ایک نئی تحقیق کے مطابق ہفتے میں ایک سے تین انڈے کھانا قلبی مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات کو 60 فی صد تک کم کردیتا ہے۔ قلبی مرض ہر اس صورت کو کہا جاتا ہے جو دل یا خون کی شریانوں کو متاثر کرتی ہے جس میں فالج اور کورونری ہارٹ ڈیزیز (جب شریانیں آکسیجن کی مناسب مقدارکے حامل خون کو دل تک نہیں پہنچاتی) شامل ہیں۔ لیکن صحت کے دیگر مسائل کی طرح قلبی امراض کے خطرات کو بھی صحت مند طرزِ زندگی سے کم کیا جاسکتا ہے۔ جرنل نیوٹریئنٹس میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں ایک سے تین انڈے کھانا قلبی امراض سے بچا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے