اسلام آباد: پاکستان سے مس انوائسنگ اور اوورانوائسنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ اور زرمبادلہ ملک سے باہر بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مس انوائسنگ اور اوورانوائسنگ کی روک تھام کیلیے سخت مانیٹرنگ اور ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ مس انوائسنگ اور اوورانوائسنگ کے منی لانڈرنگ اورملک سے ذرمبادلہ کا انخلا روکنے کیلیے ڈی جی ویلیو ایشن ڈائریکٹریٹ جنرل آف ویلیو ایشن کسٹمز کراچی،تمام چیف کلکٹرز کسٹمز اور تمام ڈائریکٹر ز جنرل آف کسٹمس سمیت متعلقہ فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ڈائریکٹریٹ ویلیو ایشن لاہور کو مس انوائسنگ اور اوورانوائسنگ کے منی لانڈرنگ اورملک سے ذرمبادلہ کا انخلاروکنے کا میکنزم وضع کرنے کیلیے ٹرمز آف ریفرنس(ٹی او آرز) تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔