کھیل

قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سابق کپتان شاہد آفریدی کی چھوٹی صاحبزادی انشا آفریدی کیساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد میں انجام پایا جس میں قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔ پاکستانی پیسر اپنے بڑے بھائی ریاض آفریدی کے ہمراہ نکاح کے لیے پہنچے۔ شاہین شاہ آفریدی اپنے نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ دو روز قبل کراچی پہنچے تھے۔ دوسری جانب نکاح کی خوشی میں شاہد آفریدی کی جانب سے جمعہ کی شب مقامی کلب میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں انکے عزیز و اقارب کے علاوہ قومی کرکٹرز اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ انشا آفریدی کی رخصتی انکی تعلیم مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئے گی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے