جنوبی کوریا: سام سنگ نے کئی ماہ قبل اپنے نئے 200 میگاپکسل کیمرے کا ایک ویڈیو اشتہار جاری کیا تھا لیکن اب اس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ کووڈ 19 وبا کے بعد اب پہلی مرتبہ اسٹیج پر سام سنگ سیوابستہ ماہر نے نہ صرف نئے گیلکسی ایس یو 23 فون کو دکھایا ہے بلکہ ٹو ان ون لیپ ٹاپ کا اعلان بھی کیا ہے۔ تاہم پوری تقریب میں 200 میگاپکسل کیمرے سینسر پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تین ماڈل پیش کئے گئے جن میں گیلکسی ایس 23، ایس 23 پلس اور ایس 23 الٹرا شامل ہیں۔ اس کی پشت پر خوبصورت انداز میں کئی کیمرا سینسر لگائے گئے ہیں جو مل کر 200 میگاپکسل تصویر کشی ممکن بناتے ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- by web desk
- فروری 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1444 Views
- 3 سال ago