سا ئنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان

ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان

کیلیفورنیا: ایلون مسک نے تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان کردیا۔ جمعے کے روز سربراہ ٹوئٹر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج سے ٹوئٹر اشتہارات کی مد میں کمائی جانے والی آمدنی سے تخلیق کاروں کو ان اشتہارات کے دِکھائے جانے کی مد میں حصہ دے گا جو ان کے رپلائی تھریڈ میں موجود ہوں گے۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ معاوضے کے لیے وہ لوگ اہل ہوں گے جو ٹوئٹر بلیو ویریفائیڈ کے سبسکرائبر ہوں گے۔ واضح رہے ٹوئٹر بلیو ویریفائیڈ فیچر کی مدد میں صارفین سے آٹھ ڈالرز معاوضہ وصول کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے