دنیا

ایران حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان

ایران حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان

تہران: ایران میں بغیر حجاب کے گھر سے باہر نکلنے والی خواتین پر نئی سزاوں کے تحت جرمانہ ادا کرنے تک تمام سماجی خدمات سے محروم رکھا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں حجاب نہ کرنے والی خواتین کو گرفتار کے بجائے پہلے انھیں ٹیکسٹ میسیج بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر جواب میں وہ حجاب نہ کرنے پر اصرار کرتی ہیں تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حجاب نہ کرنے پر اصرار کرنے والی خواتین اگر جرمانہ بھی ادا نہیں کرتیں تو ان کا شناختی کارڈ ضبط کرلیا جائے گا اور جرمانے کی ادائیگی تک ان کے لیے حکومت کی تمام سماجی خدمات معطل رہیں گی یعنی وہ حکومت کے کسی بہبود کے پروگرام سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے