پاکستان

حکومت کی IMF کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی

حکومت کی IMF کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو ریونیو بڑھانے، گردشی قرضہ میں کمی اور معاشی و توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ انرجی کنزرویشن اور مالی کفایت شعاری کے ذریعے اخراجات میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2023 کے ذریعے تقریبا 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کی تجاویز سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا، آئی ایم ایف نے سیلاب کے نقصانات، گردشی قرضے اور دیگر نقصانات کے باعث پانچ سے ساڑھے 500 ارب روپے کے اضافی ریونیو و نان ٹیکس ریونیو اقدامات کی تجویز دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے