کھیل

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے

کوئٹہ: قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے۔ کرکٹر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کرکے ڈی ایس پی کے رینک سے نوازا گیا ہے، انکا عہدہ اعزازی ہوگا۔ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نسیم شاہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے، نسیم شاہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنا مقام بنایا۔ عبدالخالق شیخ نے کہا کہ نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنا بلوچستان پولیس کیلئے اعزاز ہے، قومی ہیرو کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزاز دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے