سا ئنس و ٹیکنالوجی

133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری

133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری

اِلینوائے: سائنس دانوں نے مشتری جیسے چار ایگزو پلینٹس کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جو اپنے مرکزی ستارے کے گرد گردش کر رہے ہیں۔ سائنس دانوں نے ویڈیو بنانے کے لیے 12 سال سے زائد کا عرصے تک مشاہدے اکٹھے کیے ہیں۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے آسٹروفزسسٹ جیسن وینگ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نئی ویڈیو کو جاری کرنے کا مقصد بڑے بڑے ایگزو پلینٹس (نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے) کے طویل مداروں کو وسیع پیمانے پر قابلِ فہم بنانا ہے۔ جیسن وینگ کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں سیاروں کو انسان کے وقت کے مطابق حرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے