دنیا

بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ

بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کے لیے ادائیگی ڈالر کے بجائے اماراتی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے ایک بار پھر روس سے پیٹرول خریدنے کے لیے ادائیگی ڈالر کے بجائے متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے امارات میں ایک برانچ بھی کھولی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے درہم میں ادائیگی کی تھی لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکا تھا اور ڈالرز میں پیٹرول خریدا جا رہا تھا تاہم اب دوبارہ درہم کے استعمال کا آغاز کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے