اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے موجودہ سنگین معاشی صورت حال کے تناظر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کو پوائنٹ آف سیل فیس سے حاصل ہونیوالے ریونیو سے اپنے افسران کو بھاری الانسز و مراعات دینے کے لیے آئی آر ایس کامن پول فنڈ رولز پر عملدرآمد سے روک دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر فوری نوٹس لیتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کیلئے آئی آر ایس کامن پول فنڈ رولز2023 پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت کردی ہے۔