پاکستان

کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے سرخ ہے وزیرِ اعظم

کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے سرخ ہے وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے سرخ ہے۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومتوں نے ہمیشہ کشمیریوں کو سپورٹ کیا، تمام جماعتوں کا اتحاد دیکھ کر بھارت یقینا پریشان ہو گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مودی نے 2019 میں کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو بھی چھین لیا، 75 سال میں کشمیر میں لاکھوں مسلمان شہید کیے گئے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مسلمان یکسوئی سے کام کریں تو وہ دن دور نہیں جب ہر ظلم کا حساب لیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت بھی ضروری ہے، اپنی صفوں میں اتحاد اور معاشی استحکام لانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے