انٹرٹینمنٹ

عروج آفتاب گریمی ایوارڈز میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

عروج آفتاب گریمی ایوارڈز میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

لاس اینجیلس: پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کے اعلی ترین گریمی ایوارڈز میں بہترین پرفارمنس دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ سال 2022 میں اپنے مشہور گانے محبت سے گریمی میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ عروج آفتاب دوسرا گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔ سال 2023 کے گریمی ایوارڈز کیلئے عروف آفتاب کو دوسری مرتبہ نامزد کیا گیا تھا، پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کا گانا ادھیڑو نہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا تھا۔ تاہم گلوکارہ نے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں بہترین پرفارمنس دے کر گریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے