پاکستان

ترکیہ میں شدید زلزلہ وزیرِ اعظم کا نقصانات پر اظہارِ رنج و غم

ترکیہ میں شدید زلزلہ وزیرِ اعظم کا نقصانات پر اظہارِ رنج و غم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے برادر اسلامی ملک ترکیہ میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جاری کیے گئے بیان کے ذریعے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے