کراچی: اداکارہ مشل خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے موٹاپا دور کرنے کیلئے آٹھ ماہ تک کھانے پینے سے مکمل پرہیز کر لیا تھا۔ حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں بات کرتے ہوئے مشل خان نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں میں بہت موٹی ہوا کرتی تھیں لیکن انہیں موٹاپا کم کرنے کیلئے اس قدر دبا کا سامنا تھا کہ انہوں نے مہینوں تک صرف پانی پر گزارا کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ نویں جماعت میں تھیں اور کھانے پینے سے مکمل پرہیز کر رہی تھیں کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ معمولی کھانے سے بھی ان کا وزن مزید بڑھ جائے گا۔ مشل خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے ان کا بلڈ پریشر اس قدر کم ہوگیا تھا کہ وہ قومہ میں چلی گئیں تھیں مگر وہ بال بال بچ گئیں۔
انٹرٹینمنٹ
موٹاپے کے ڈر سے آٹھ مہینے تک کھانا پینا چھوڑ دیا تھا مشل خان
- by web desk
- فروری 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1320 Views
- 2 سال ago