ملتان کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم انتظار کررہے ہیں، جیل بھریں، شروعات زمان پارک سے کریں، فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے ورکرز کنونشن میں جذبہ اور حوصلہ ملا، بیشک مہنگائی ہے لیکن کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کے دعوے سب کے سامنے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ضمنی ہو یا جنرل الیکشن اپنے کارکنان کو متحرک کر رہے ہیں، قانون اپنا راستہ لے گا جو جرائم کئے ان کی سزا بھگتنا پڑے گی، رانا صاحب نیجعلی مقدمہ میں چھ ماہ قید کاٹی، انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی، دو دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔