انٹرٹینمنٹ

شاہ رُخ اور مجھے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے پٹھان جیسی خاص فلم کی ضرورت تھی سلمان خان

شاہ رُخ اور مجھے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے پٹھان جیسی خاص فلم کی ضرورت تھی سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے ایک خاص فلم کا انتظار تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے بلاک بسٹر فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسے شاندار تجربہ قرار دے دیا۔ سلو میاں کا کہنا تھا کہ انہیں سالوں سے کسی ایسی بڑی فلم کا انتظار تھا جس میں وہ شاہ رخ کے ساتھ اسکرین پر ایکشن میں آسکیں اور پٹھان وہ فلم ثابت ہوئی۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شاہ رخ کے ساتھ کرن ارجن کی تو وہ بلاک بسٹر رہی اور اب پٹھان بھی بلاک بسٹر رہی، انہیں بہت خوشی ہے کہ لوگ ہم دونوں کو ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے