تازہ ترین

پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل دوپہر کراچی میں ادا کی جائے گی

پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل دوپہر کراچی میں ادا کی جائے گی

دبئی میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل دوپہر 1:45 پر کراچی میں ادا کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولو گرانڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل سابق صدر، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت کی روانگی کے لیے اماراتی حکام نے طیارہ فراہم کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی طرف سے لینڈنگ کے لیے این او سی کا انتظار ہے، جس کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کی میت کراچی روانہ کی جائے گی۔ اس سے قبل پاکستانی وقت کے مطابق پرویز مشرف کی میت ساڑھے 11 بجے دن پاکستان کے لیے روانہ کی جانی تھی، اس کے بعد میت روانگی کے لیے سہ پہر کا وقت مقرر کیا گیا تھا –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے