دنیا

چین میں ہائی وے پر 55 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں 16 ہلاک اور 66 زخمی

چین میں ہائی وے پر 55 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں؛ 16 ہلاک اور 66 زخمی

بیجنگ: چین کے وسطی علاقے میں ایک ہائی وے پر 50 کے قریب ٹرک اور گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ اور 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 66 زخمی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہنان کی ایک مصروف ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ زیادہ تر اشیا کی مختلف شہروں میں ڈلیوری پر مامور ٹرک حادثے کا شکار ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ 180 امدادی کارکنوں نے ریسکیو کے کاموں میں حصہ لیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا اور شاہراہ سے گاڑیوں کو ملبے کو ہٹایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے