سا ئنس و ٹیکنالوجی

پکسل کی ترتیب بدل کرڈسپلے کی صلاحیت تین گنا بڑھائی جاسکتی ہے

پکسل کی ترتیب بدل کرڈسپلے کی صلاحیت تین گنا بڑھائی جاسکتی ہے

بوسٹن: فون یا ہو یا کمپیوٹر ادارے بہتر سے بہتر ڈسپلے کی کوششوں میں لگے ہیں اور اس ضمن میں ایک اہم پیشرفت امریکہ میں ہوئی ہے۔ ایم آئی ٹی کے ماہرین نے مائیکروایل ای ڈی پکسل بنائے ہیں جو افقی کی بجائے عمودی انداز میں ترتیب دیئے جاسکتے ہیں۔ اس طرح ڈسپلے زیادہ گہرے، واضح اور بھرپور ہوکر سامنے آتے ہیں۔ اپنے گھر میں پرانی تصویر کو غورسے دیکھیں تو اس میں مختلف نقاط مل کر اس تصویر کو بناتے ہیں۔ اب نقطے جتنے باریک اور زیادہ ہوں گے تصویر اتنی ہی خوبصورت ہوگی اور واضح ہوگی۔ اسی طرح کمپیوٹر اسکرین پر لاکھوں کروڑوں نقطے مل کر ایک تصویر بناتے ہیں۔ اب کم جگہ پر جتنے پکسل ہوں گے ڈسپلے اتنا ہی شاندار اور واضح ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے