پاکستان

آرمی چیف جنرل کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے ترکیہ روانہ

آرمی چیف جنرل کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے ترکیہ روانہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے ترکیہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی دستے 6 فروری کی رات پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئے۔ آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز ترکیہ روانہ ہوئے، پاک فوج کی میڈیکل ٹیم 30 بستروں کا موبائل اسپتال قائم کرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ دستے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر کام جاری رکھیں گے، ریلیف کاموں کی تکمیل تک دستے وہاں موجود رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے