تجارت

ڈالر آج پھر مہنگا ہونے لگا

ڈالر آج پھر مہنگا ہونے لگا

امریکی ڈالر گزشتہ روز معمولی نیچے آنے کے بعد آج پھر محوِ پرواز ہے جبکہ پاکستان روپیہ پھر ناقدری کا شکار ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 276 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اس کی قیمتِ خرید 274 روپے 50 پیسے ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 553 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 744 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے