پاکستان

سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل

سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل

سابق صدر پرویز مشرف کا جسد خاکی کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے ملیر کینٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ سابق صدر کی نماز جنازہ آج بروز منگل 7 فروری کو ایک بج کر پینتالیس منٹ پر ملیر کینٹ کے پولو گرانڈ میں اد ا کی جائے گی۔ پرویز مشرف کی تدفین کراچی کے فوجی قبرستان میں ہوگی۔ قبل ازیں سابق صدر کا جسد خاکی پرواز ایم ایل ایم 567 کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا۔ پرویز مشرف کے جسد خاکی کے ہمراہ اہلیہ، بیٹی اور بیٹا بھی وطن پہنچے۔ واضح رہے کہ سابق آرمی چیف آف پاکستان اور صدر مملکت سید پرویز مشرف طویل علالت کے بعد اتوار 5 فروری کی صبح دبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ ملٹری پولیس کی بھاری نفری کے حصار میں ان کا تابوت کمبائنڈ ملٹری اسپتال ملیر کینٹ لے جایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے