کراچی: ڈرامے کی شوٹنگ دوران اداکارہ حرا مانی اور ٹیم پر مشتعل افراد نے حملہ کر دیا۔ ہدایتکار نبیل قریشی اداکارہ حرا مانی اور دیگر ٹیم نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے وا لے حملے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ ہدایتکار کے مطابق پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا اور حرا مانی سمیت دیگر اراکین کو ہراساں کیا اور ان سے ان کا قیمتی سامان بھی چھین لیا۔ نبیل قریشی نے اپنی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والے واقع کے بارے میں مزید لکھا کہ ہم اس وقت پولیس اسٹیشن میں بیٹھے ہیں ہمارے ساتھ کراچی میں اس سے پہلے اس نوعیت کا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا،
انٹرٹینمنٹ
کراچی میں شوٹنگ کے دوران حرا مانی اور ڈرامے کی ٹیم پر حملہ
- by web desk
- فروری 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1360 Views
- 2 سال ago