پاکستان

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس عمران خان پر فرد جرم عائد نا ہو سکی

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس عمران خان پر فرد جرم عائد نا ہو سکی

اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی طرف سے بیرسٹر گوہر اور علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ طبی بنیادوں پر عمران خان کی آج ذاتی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے آج عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی جبکہ عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر رکھی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے