تازہ ترین

عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد: عمران خان نااہلی کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی۔ بنچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے